15 مارچ، 2017، 8:35 PM

ہندوستانی فورسز کا کشمیر میں 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ہندوستانی فورسز کا کشمیر میں 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرکاری فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرکاری فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی ہے۔ کشمیر پولیس کے مطابق  بھارتی فوج اور پولیس نے علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کپواڑہ کے ایک گاؤں کا محاصرہ کیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے، جبکہ انکاؤنٹر کے دوران ایک بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے۔ کشمیر میں کئی علیحدگی پسند گروہ ہیں جن میں بعض کا تعلق طالبان، القاعدہ اور داعش سے بتایا جاتا ہے جنھوں نے تحریک کشمیر کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

News ID 1871108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha